ابنا: سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں سینکڑوں افراد نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے وہ سعودی عرب کی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر قصیم اور ریاض میں سینکڑوں افراد نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مطاہرہ کیا تھا شہر قصیم میں جیل کے سامنے مظاہرے کرنے والے دسیوں افراد کو سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر ظلم و تشدد کے باوجود اس ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
........
/169